تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:2

امریکا کا گوگل پر ویڈیوز ہٹانے کیلئے دباؤ

امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے مظالم چھپانے کے لئے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کے تحت چلنے والی وڈیو سائٹ یوٹیوب سے وڈیوز ہٹانے کے دبا ؤڈال رہے ہیں۔ یہ بات گوگل کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت یا پولیس کی جانب سے وڈیوز ہٹانے کی درخواستوں میں سترفیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس کی جانب سے گوگل پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ یوٹیوب پر موجود ایسی وڈیوز کو ہٹائے جن سے پولیس کی بربریت ثابت ہوتی ہے، تاہم رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران گوگل نے ان درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ چین پر انٹرنیٹ پر پابندیوں کا الزام لگانے والا امریکہ بھی آن لائن سنسر شپ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے گوگل کے گیارہ ہزار صارفین کی نجی معلومات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی، جو کہ برطانیہ اور روس سمیت دیگر پچیس ممالک کے برابر ہے۔ گوگل نے پہلی بار یہ اعداد و شمار شائع کئے ہیں کہ اس کے بیشتر صارفین دنیا بھر کی حکومتوں کا ہدف بنے ہوئے ہیں، مجموعی طور پر دنیا بھر میں جنوری سے جون تک پچیس ہزار چار سو چالیس ایسی درخواستیں کی گئیں جن میں امریکی درخواستوں کی تعداد گیارہ ہزار ستاون رہی۔ رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کے دوران یوٹیوب سے وڈیوز ہٹانے کی سب سے درخواستیں برازیل نے کیں، جس کے بعد جرمنی، امریکہ اور جنوبی کوریا سرفہرست ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.